• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک فنکار نے انڈے کے چھلکے پر حسین فن پارہ تخلیق کردیا

ترک فنکار نے انڈے کے چھلکے پر حسین فن پارہ تخلیق کردیا


یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ترک فنکار کو ہی دیکھ لیں جس نے انڈے کے خول (چھلکے) پر 12 ہزار سوراخ کرکے ایسا فن پارہ تخلیق کیا کہ ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

62 سالہ ترک فنکار Hamit Hayran کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں ساڑھے 7 ہزار سوراخ کر کے ایک پاکستانی فنکار کا ریکارڈ توڑا تھا۔

جس کے بعد میں اپنے ہی بنائے ہوئے ریکارڈ کو دو مرتبہ بہتر بنایا اور پھر اپنا پہلا ریکارڈ 8 ہزار 708 سوراخ کرکے توڑا جبکہ دوسرا ریکارڈ انڈے کے چھلکے میں 11 ہزار 827 سوراخ کرکے توڑا تھا اور اب میں نے اپنا تیسرا ریکارڈ توڑا ہے اور انڈے کے چھلکے میں 12ہزار سوراخ کئے ہیں۔ جسے باقاعدہ طور پر گنیز بک میں درج کروایا جائیگا۔

واضح رہے کہ 1988 میں Hamit Hayran ایک حادثے کا شکار ہوکر معذور ہوگئے تھے۔

لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور حادثے کے دو سال بعد 1990 میں انڈوں کے چھلکوں پر نقش نگاری کرنا شروع کردی اور آج ان کے فن پاروں کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔

تازہ ترین