• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ سیلم پور، جامعہ ملیہ اور شاہین باغ میں گزشتہ ماہ سے جاری مظاہرے کوئی ’اتفاق‘ نہیں بلکہ سازش ہے ۔دوسری جانب بھارتی ریاست اترپردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ناتھ نے کہا ہے کہ تقسیم کےوقت بھارت سے ہجرت نہ کرنے والوں نے کوئی احسان نہیں کیا۔اس وقت انہیں ملک کی تقسیم کی مخالفت کی کرنی چاہیے تھی۔ بی بی سی کو ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے بٹوارے کی مخالفت کی جانی چاہیے تھی۔ آپ کو ان چیزوں کی حمایت کرنی چاہیے جو ہندوستان کے مفاد میں ہیں۔ لیکن جو ہندوستان کے خلاف ہیں ان کی سخت مخالفت کی جانی چاہیے۔ ہماری حب الوطنی یہی کہتی ہے اور یہی ہندوستان کے ہر شہری کی ذمہ داری بھی ہے۔ یوگی کے کہنے پر نہیں یا مودی جی کے کہنے پر نہیں، اگر بھارت کے مفاد میں ہے تو اس کی حمایت کریے اور اگر یہ بھارت کے خلاف ہے تو اس کی مخالفت کیجیے۔قبل ازیں پیر کو دلی کے سبسیڈی گراؤنڈ میں انتخابی جلسے میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے ایک ایسا سیاسی ڈیزائن ہے جو ملک میں آپس کی محبت کو توڑنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ یہ اگر صرف قانون کی مخالفت ہوتی تو حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد اسے ختم ہو جانا چاہیے تھا۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں۔

تازہ ترین