• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس میں 2400 کانسٹیبل ڈرائیور کی بھرتی کا عمل شروع

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس کے حیدرآباد، میرپورخاص اور شہید بے نظیر ریجنز میں دو ہزار چار سو پولیس کانسٹیبل (ڈرائیور) کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس عطاء اللہ چانڈیو کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر میرٹ پر بھرتیوں کی تعداد 2392جبکہ اقلیتی کوٹے کی مختص اسامیوں کی تعداد 119ہے۔ حیدرآباد ریجن میں ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، دادو، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین شامل ہیں۔ اس ریجن میں بھرتیوں کی تعداد 1408ہے۔ میرپورخاص ریجن میں عمر کوٹ، تھرپارکر اور میرپورخاص شامل ہیں اور اس میں بھرتیوں کی تعداد 199ہے۔ شہید بے نظیر آباد میں سانگھڑ، نوشہروفیروز اور شہید بے نظیر آباد شامل ہیں اور یہاں بھرتیوں کی تعداد 785ہے۔ درخواست گزاروں کو 340روپے فیس جمع کروانی ہوگی۔ امتحانات کا ٹھیکہ پاکستان ٹیسٹنگ سروسز کو ہی دیا گیا ہے۔ امیدوار کی عمر 21سے 28برس مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین