• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کردیا اور لاکھوں روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ کھارادر میں اینٹی انکروچمنٹ نے پولیس کے ہمراہ آپریشن کر کے پتھاروں اور ٹھیلوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔

نیوکراچی سیکٹر11ڈی میں گزشتہ روز صبح سویرے مسلح ملزمان نے مویشی کے تاجر باپ بیٹے کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے نعیم قریشی کو زخمی کردیا جبکہ بیٹا سمیع محفوط رہا ، ملزمان فرار ہوتے وقت 15 لاکھ روپے کی رقم بھی لوٹ کر لے گئے۔

زخمی نعیم قریشی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعہ کا مقدمہ نیو کراچی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقتول کے بیٹے سمیع نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ مویشی کی خریداری کے لیے میر پور خاص جارہا تھا، 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی۔

اینٹی انکروچمنٹ حکام کے مطابق کھارادر میں تجاوزات قائم ہونے کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران علاقائی پولیس کی بھی مدد لی گئی۔

آپریشن میں بھاری مشینری کی مدد سے دکانوں کے غیر قانونی طور پر بڑھائے گئے ہڈ گرادیئے گئے جبکہ متعدد ٹھیلوں اور پتھاروں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی نہ ہی مزاحمت کا سامنا کیا گیا۔

دوسری جانب کیماڑی بھٹہ ولیج میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تازہ ترین