• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین نکتہ ہے، شاہ محمود


وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سب اہم نکتہ ہے۔

5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یک جہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں، کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ آج 5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا آغاز صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: یومِ یکجہتیٔ کشمیر، ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی

کشمیر میں 185 دنوں سے جاری لاک ڈاؤن کے فوری خاتمے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حق میں آج دنیا بھر میں آواز اٹھائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

ملک بھر میں مظلوم کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لیے مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی تنظیموں کے تحت سیمینار، کانفرنسیں، مظاہرے، پروگرام کیے جائیں گے، ریلیاں نکالی جائیں گی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔

تازہ ترین