• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان آزاد کشمیر پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان آزاد کشمیر پہنچ گئے






مقبوضہ وادی کےعوام سے اظہارِ یک جہتی کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر مظفر آباد آزاد کشمیر پہنچ گئے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے وزیرِ اعظم عمران خان کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

آزاد کشمیر کے دورے کے موقع پر وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر برائے امورِ کشمیر علی امین گنڈا پور اور چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کچھ دیر میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وہ اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، غیرانسانی لاک ڈاؤن، کرفیو اور نہتے کشمیریوں پر قابض سیکیورٹی فورسز کے مظالم پر بات کریں گے۔

دوسری جانب آج 5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں دن کا آغاز سائرن بجا کر اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: یوم یکجہتی کشمیر، ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی

آزاد کشمیر میں یومِ یکجہتی کشمیر کے دن کا آغاز مساجد میں دعائیہ تقریبات سے کیا گیا، قریہ قریہ، گلی گلی مساجد میں کشمیر کی آزادی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

علمائے کرام نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی اور گرد و نواح میں یومِ یک جہتیٔ کشمیر کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ضلع کی بڑی تقریب سنگم ھولاڑ پُل پر منعقد ہوئی۔

راولپنڈی ڈویژن اور کوٹلی ضلع کے تمام مکاتبِ فکر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: کشمیر اقوام متحدہ کے حوالے کیا جائے، وزیرِاعظم آزادکشمیر

یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے سلسلے میں ماڈل ہائی اسکول سے سرکٹ ہاؤس چوک تک ریلی نکالی گئی۔

تازہ ترین