• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسٹیڈیم پاک۔بنگلادیش ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے تیار


راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے جارہا ہے، جہاں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تقریباً 18 ہزار شائقین میچ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 350 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کاکام حال ہی میں دسمبر میں مکمل ہوا۔

اسٹیڈیم میں 100 روپے والی ٹکٹس کرسیوں والے انکلوژرز جبکہ 50 روپے والی ٹکٹسں سیڑھیوں والے انکلوژرز کے لیے مختص ہیں۔

ا سٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ دیکھنے کیلئے آنےوالے شایقین واک تھرو گیٹس سے ہوتے ہوئے سیکیورٹی چیکنگ کے عمل سے گزریں گے۔ انکلوژرز میں داخل ہونے کے لیے اسٹیڈیم میں آٹھ گیٹس ہیں۔

سری لنکا اور پاکستان کے مابین دسمبر میں ہونے والا راولپنڈی ٹیسٹ بارش کی وجہ سے شدید متاثر ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات نے آنےوالے ہفتے میں بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی تاہم میدان میں کورز کامناسب انتظام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے ٹیسٹ اسکواڈز نے جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔ دونوں کپتانوں نے راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے عزم کا اظہار کیا، جبکہ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیموں کے آنے سے حالات بہتر سے بہتر ہوتے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سرفراز کو ون ڈے کی قیادت سے بھی ہٹانے کی تیاری

بنگلادیشی ٹیم کے کپتان مومن الحق نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

تازہ ترین