• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شبرزیدی کی صحت یابی میں وقت لگا تو متبادل سوچیں گے،حفیظ شیخ

شبرزیدی کی صحت یابی میں وقت لگا تو متبادل سوچیں گے،حفیظ شیخ 


کراچی(جنگ نیوز)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی پروفیشنل اور بہت اچھے انسان ہیں ان کا بہت اچھا تعاون رہا ہے، وہ حقیقی معنوں میں بیمار ہیں ان کی صحت کے لئے ہم خواہش مند ہیں تاکہ وہ واپس آکر اپنے فرائض سر انجام دے سکیں تاہم صحت یاب ہونے میں وقت لگا تو ہم متبادل لانے کا سوچیں گے اس وقت تو ہماری خواہش ہے کہ وہ صحت یاب ہوکر اپنے فرائض سنبھالیں جو بھی اس معاملے میں افواہیں ہیں وہ بوگس ہیں۔حکومت کی خواہش ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے نوکریاں ہوں ، ملک میں خوشحالی ہو ، ملک ترقی کرے ملک کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب لوگ ترقی یافتہ ہوں آئی ایم ایف بنا ہی اس لئے ہے اور اس کو پوری دنیا کے ممالک نے مل کر بنایا ہے کہ جب کوئی ملک بحرانی کیفیت کا شکار ہو تو اس کی مدد کی جائے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے تھے کہ اب ہم ڈسپلن کیساتھ اور اپنی حیثیت کے اندر رہتے ہوئے چلیں گے اور اپنے ملک کو بیرونی طاقتوں کے اثر سے محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کریں گے ۔ اس وقت موجودہ حکومت ایسے لوگوں کے ساتھ جڑ گئی ہے جو جانتے ہیں کہ اقتصادی ترقی کیسے ممکن ہے اور بحران سے کیسے نکلا جاسکتا ہے ۔

تازہ ترین