آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جاپان ، بحری جہاز میں مزید41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

جاپان ، بحری جہاز میں مزید41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق


جاپان کی بندرگاہ یوکوہاما پر لنگر انداز بحری جہاز میں مزید41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

جاپان کی بندرگاہ پر لنگر انداز بحری جہاز میں 41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعداس جہاز میں سوار کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 61 ہوگئی ہے ، جہاز میں موجود افراد کے وائرس کے ٹیسٹ اب بھی مکمل نہیں ہوئے ہیں۔

کینیڈین ایئرلائن کی پہلی پرواز چین کے شہر ووہان سے 176 مسافروں کو لے کر کینیڈا پہنچ گئی جبکہ باقی مسافروں کو نکالنے کی دوسری پروازاگلے ہفتے چین بھیجنے کا امکان ۔

تھائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے والے غیر ملکی سیاح کو فوری ملک سے بے دخل کردینا چاہیے جبکہ ایل سلواڈور میں لنگر انداز امریکی کروز شپ میں مسافروں اور عملے کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید