• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کی حراست میں توسیع کردی گئی


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے ، سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکرکے انہیں حراست میں رکھنے کی توسیع کردی گئی ہے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کالے قانون کے تحت نیشنل کانفرنس کے رہنماعمر عبداللہ اور پی ڈی پی کی رہنماء محبوبہ مفتی کو عدالت میں پیش کئے بغیر دوسال تک قید رکھا جاسکتا ہے۔ دونوں سابق وزرائے اعلیٰ گزشتہ سال 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کےخاتمے کے بعد سے غیر قانونی طورپر نظربند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے : چپاتی میں خط چھپا کر والدہ سے رابطہ کیا:التجا اقبال

دوسری جانب جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کا مقبول بٹ ، افضل گورو کو انکے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کشمیری  بھارتی جارحیت کے خلاف آوازبلند کرنے کے لئے 9 اور 11 فروری کو مکمل ہڑتال کریں گے۔

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ بھارت نےحریت رہنماؤں کوتختہ دار پر چڑھا  کر آزادی کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کی۔

بھارت نے افضل گورو کو 9فروری2013 اور محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی  تھی۔

تازہ ترین