آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

قومی اسنوکر: دفاعی چیمپئن محمد بلال کو اپ سیٹ شکست

قومی اسنوکر: دفاعی چیمپئن محمد بلال کواپ سیٹ شکست


کراچی میں جاری قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن محمد بلال کو آخری گروپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم سعد حسن کے ہاتھوں شکست کے باوجود بھی بلال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

کراچی جیم خانہ میں جاری ایونٹ میں دفاعی چیمپئن محمد بلال کو آخری گروپ میچ میں اپ سیٹ شکست ہوئی، انہیں سعد حسن نے 1-4 سے ہرادیا۔

ایک اور میچ میں ذوالفقار قادر سنچری بریک کھیل کر بھی بابر مسیح کیخلاف چار ۔ ایک سے ناکام ہوگئے۔

محمد آصف، محمد سجاد اور حمزہ اکبر نےگروپ میچز کے آخری روز اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

ایونٹ میں اتوار کو پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید