• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں کبڈی کا عالمی میلہ سج گیا


لاہور میں کبڈی کا عالمی میلہ سج گیا، ایونٹ میں بھارت سمیت 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

کبڈی کے عالمی میلے کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

کبڈی ورلڈ کپ میں میزبان پاکستان، روایتی حریف بھارت سمیت ٹیمیں شریک ہیں، ایونٹ کے دوران عالمی میلے میں شریک ہونے والی ٹیموں نے مارچ پارسٹ بھی کیا۔

کبڈی ورلڈ کپ کے پہلے روز پاکستان کا مقابلہ کینیڈا اور ایران کا مقابلہ سیرا لیون سے ہوگا۔

کبڈی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کے لیے پنجاب اسٹیڈیم کے باہر کاؤنٹر قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ ٹکٹ کی قیمت دو سو اور چار سو روپے رکھی گئی ہے، ایونٹ کے تمام مقابلے جیو سوپر پر براہ راست نشر ہوں گے۔

تازہ ترین