ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک چلانے والے خطرناک ملزم کو گجرات سے گرفتار کرلیا ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ عبدالحفیظ کے مطابق ملزم راشد حسنین کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا، ملزم اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے سال 2004 ء میں انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بنایا تھا، ملزم اب تک سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طور پر زمینی راستوں سے یونان، اٹلی اور یورپ کے دوسرے ممالک میں بھجوا چکا ہے ۔