• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 شہری زخمی، آئی ایس پی آر

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 شہری زخمی، آئی ایس پی آر


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس سے بچوں اور خواتین سمیت 10 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو بچوں اور دو خواتین  سمیت 10 شہری زخمی ہوئےہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرکے ایک بھارتی فوجی کو ہلاک جبکہ میجر سمیت تین فوجیوں کو زخمی کر دیا۔

پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے جندروٹ اور نکیال سیکٹرز میں مارٹر گولے فائر کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جبڑ، سندھارا، سمبل گلی اور کوٹلی کے گاؤں دبسی کی شہری آبادی کونشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی شہریوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین