• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 ماہ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو بولرز کی ہیٹ ٹرک

4 ماہ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو بولرز کی ہیٹ ٹرک


چار ماہ کے دوران پاکستان کی طرف سے دو نوجوان بولرز نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ پہلے محمد حسنین نے سری لنکا کے خلاف ٹی20 اور پھر نسیم شاہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔ دونوں کھلاڑی پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز ہیں۔

حریف ٹیم کو کاری ضرب لگانی ہو یا بیٹسمینوں کو گہری چوٹ پہنچانی ہو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز یہ کارنامہ انجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: محمود اللّٰہ کا نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک بال پر شارٹ، تمیم اقبال حیران

محض چار ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے دوسری ہیٹ ٹرک نسیم شاہ کی صورت میں ہوئی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے کم عمر ترین فاسٹ بولر بن گئے۔

نسیم شاہ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک اور فاسٹ بولر محمد حسنین بھی ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک بنانے والے کم عمر ترین بولر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  محمد حسنین ٹی20 میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے کم عمر ترین بولر

محمد حسنین نے اکتوبر 2019 میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں راجا پاکسے، داسُون شناکا اور شیہان جے سوریا کو دو مختلف اوورز کی لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی تھی۔

ان دونوں نوجوان فاسٹ بولر کی موجودگی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پیس اٹیک مظبوط ترین تصور کیا جارہا ہے۔

پی ایس ایل فائیو میں نسیم شاہ اور محمد حسنین کی صورت میں پیس بیٹری گلیڈی ایٹرز کو اس بار بھی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

تازہ ترین