• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ماہ کی 24 سے 25 تاریخ تک بھارت کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ساتھ ہوں گی۔

امریکی وزیر اطلاعات اسٹیفنی گریشم کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کی مضبوطی کے لیے کیا جارہا ہے۔ اس دورے میں امریکا کے صدر نئی دہلی اور ریاست گجرات کا بھی دورہ کریں گے۔

تازہ ترین