کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی میں رات گئے پڑوسیوں میں جھگڑے میں خاتون سمیت 4 افراد کامران ولد سلطان، آسیہ زوجہ عبدالمجید، عمران ولد سلطان اور نور عالم ولد عبدالمجید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق جھگڑا پڑوسیوں کے درمیان ہوا جس میں خاتون اور بیٹا جبکہ2 سگے بھائی زخمی ہوگئے۔