آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 26؍ جمادی الثانی 1441ھ 21؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سوشل میڈیا پر مواد کو ہٹوانے کیلئے منتیں کرنا پڑتی تھیں، فردوس عاشق اعوان

سوشل میڈیا پر مواد کو ہٹوانے کیلئے منتیں کرنا پڑتی تھیں، فردوس عاشق اعوان


وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نمائندہ یا فوکل پرسن نہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا کمپنیاں قومی سلامتی سے جڑے چیلنجز سے کھیلتی تھیں، کسی مواد کو ہٹانے کے لیے منتیں کرنا پڑتی تھیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اقدامات کیے گئے ہیں، اب سوشل میڈیا کمپنیاں 24 گھنٹے میں مواد ہٹانے کی پابند ہوں گی۔ تمام مہذب معاشروں میں نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں۔

انہوں  نے کہا ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹی نہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا کمپنیاں جوابدہ نہیں تھیں، قومی سلامتی، ثقافت، اور مذہبی روایات پر یلغار روکنے کا کوئی قانونی راستہ نہیں تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا کی ریگولیشن کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اب تین ماہ میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو رجسٹریشن کروانی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید