اٹلی کی سینیٹ نے سابق وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کو حاصل پارلیمانی تحفظ ختم کردیا، جس کے بعد ان پر مہاجرین کو اذیت دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے سابق وزیر داخلہ اٹلی پر الزام عائد کیا تھا کہ بطور وزیر انہوں نے اٹلی کے ساحلوں پر پہنچنے والے تارکین وطن کی کشتیوں کو روکا، انہیں واپس بھیجنے کی کوشش کی اور انہیں اذیت دی۔
جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سالوینی یورپ میں مہاجر مخالف رہنما سمجھے جاتے ہیں، جنکی جماعت نارندرن لیگارڈ اٹلی تارکین وطن اور مہاجرین کی آمد کے سخت خلاف ہے۔
اگر عدالت میں یہ الزام ثابت ہو گیا تو ماتیو سالوینی کو 14 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب سابق وزیر نے الزام عائد کیا ہے کہ بائیں بازو کے جج ان کے خلاف عدلیہ کو استعمال کر رہے ہیں۔