• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محفوظ مستقبل کیلئے تعلیمی منصوبوں پرپیسہ خرچ کیا جائے، جعفریہ الائنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی جعفریہ الائنس پاکستان کے نا ئب صدر علامہ نثار قلندری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے معیاری تعلیم کا فروغ ، بے روزگاری کا خاتمہ اور شعوری تربیت کی اشد ضرورت ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی کاموں کے نام پر قومی دولت لٹانے کے بجائے تعلیمی منصوبوں پر پیسہ خرچ کرے تاکہ پاکستان کا مستقبل پڑھے لکھے باشعور اور محفوظ ہاتھوں کو سونپا جا سکے۔ دہشت گرد عناصر کے آلہ کار بننے والے افراد اسلامی تعلیمات سے بے بہرہ اور شعوری تقاضوں سے نابلد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے متوسط اور سفید پوش افراد کے لیے اذیت ناک صورتحال پیدا کر رکھی ہے نادار افراد بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کے متحمل نہیں رہے سرمایہ اور اعلی تعلیم کا حصول ایک مخصوص طبقے کی دسترس تک محدود ہو گیا ہے اس طبقاتی تفریق کے خاتمے کے لیے پالیسی مرتب کرنا حکومت ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیے تھا لیکن یہاں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے پورے ملک میں معیاری تعلیم جیسے اہم امور کو نظر انداز کر کے اربوں روپے کی رقم محدود علاقے کی سفری سہولیات پر خرچ کرنا کہاں کی دانشمندی ہے ۔

تازہ ترین