• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے اور دیگر واقعات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے چوکی کی حدود ملیر15کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی بزنس ٹرین کی ٹکر سے 3سالہ ملنگا شدید زخمی ہو گیا،اسے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ دیا،پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک کے ساتھ خانہ بدوش رہ رہے ہیں اور بچہ بھی انہی کا تھا،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی،گارڈن کے علاقے گلشن فلیٹس میں گھر کے اندر پانی کے ٹینک میں کام کے دوران سر پر وزنی چیز گرنے سے مزدور 30سالہ عمران جاں بحق ہو گیا ،کلفٹن میں ٹریفک حادثے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہو گئی ،اسپتال میں متوفیہ کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، عمر 40سال ہے ،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش شناخت اور ورثاءکی تلاش کے لئے سرد خانے میں رکھوادی ہے۔ 

تازہ ترین