• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی شریعت عدالت نے بھی کوٹہ سسٹم غیراسلامی کہا، سینیٹ کمیٹی نے 73 سے نافذ کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی سفارش کردی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بعد از مرگ انسانی اعضا عطیہ کرنیوالے شہریوں کے قومی شناختی کارڈ پر مخصوص سیاہ نشان لگانے اور ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم ختم کرنیکی سفارش کر دی ہے، کمیٹی نے کہاکہ کوٹہ سسٹم سے میرٹ ختم ہو رہا ہے ، 1973کے آئین میں کوٹہ دس سال کیلئے بنایا تھا جسے دوسری مرتبہ بیس سال اور تیسری مرتبہ چالیس سال کر دیا مگر ابھی تک مقاصد حاصل نہیں ہو سکے ، اسلامی شریعت عدالت نے بھی کوٹہ سسٹم کو غیر اسلامی کہا ہے، کمیٹی نے سٹیٹ لائف بورڈ سے گزشتہ پانچ سال کی نفع نقصان کی رپورٹ مانگ لی ہے اور آئندہ اجلاس میں مشیر تجارت ، سیکرٹری تجارت اور چیئرمین ایس ای سی پی کو طلب کرلیا ہے، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی کی زیرصدارت ہوا، سینیٹر رضا ربانی نے آئین میں ترمیمی بل پیش کیا جس میں کہا گیا تھا کہ 1973 کے آئین میں شہری ، دیہی اور پسماندہ علاقوں کیلئے 60 اور 40فیصد کا کوٹہ مزید 60سال کیلئے بڑھایا جائے، سیکرٹری قانون نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کوٹہ سسٹم کو مزید بحال رکھنے کی ضرورت نہیں اسلئے بل کی مخالفت کرتے ہیں، کوٹہ سسٹم سے علاقوں کو نمائندگی تو مل جاتی ہے مگر اچھا ذہن اور میرٹ ختم ہو رہا ہے، سید مظفر حسین شاہ نے کہا سپریم کورٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ اس پر قانون سازی کرے لیکن وزارت کہہ رہی ہے اسکی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین