• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جعلی اکاؤنٹس کیس،عبدالغنی مجید، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی ضمانتیں منظور

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی ضمانتیں منظور


اسلام آباد (آن لائن/این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزمان خواجہ عبدالغنی مجید اور سابق ایم ڈی پی آئی اےاعجاز ہارون کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نےاعجاز ہارون کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کاحکم دیا، تفصیلات کے مطابقگزشتہ روزاسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس فیاض احمد انجم جندران پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کے دوران خواجہ عبدالغنی مجید کی درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے طبی بنیادوں پر 10 کروڑروپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکر نے کاحکم سنادیا۔یادرہے کہ خواجہ عبدالغنی مجیداومنی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں،ادھر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 10 لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کاحکم سنادیا۔

تازہ ترین