• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

12 سال تک ماں کی لاش گھر میں رکھنے کا انکشاف

12 سال تک ماں کی لاش گھر میں رکھنے کا انکشاف 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال سے ملنے والی لاش 12سال قبل جاں بحق ہونے والی خاتون کی نکلی،متوفیہ کے بچوں نے لاش دفنانے کے بجائے گھر میں محفوظ کر رکھی تھی۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود یونیورسٹی روڈ اے جی سندھ آفس کے عقب میں کچرا کنڈی کے قریب سے بدھ کی شب ایک خاتون کا ڈھانچہ ملا تھا ،لاش کی شناخت زکیہ خاتون کے نام سے کرلی گئی ہے،پولیس نے بتایا کہ خاتون کی لاش بارہ سال پرانی ہے،واقعہ کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متوفیہ کے بھائی محبوب اپنی بہن کے ڈھانچےکو گود میں اٹھا کر لایا اور کچرا کنڈی کے قریب پھینک دیا،پولیس نے محبوب کو حراست میں لے لیا ہے۔محبوب نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ میری بہن کے انتقال کو بارہ برس گزر گئے، مجھے نہیں معلوم تھا کہ بہن کا انتقال ہوچکا ہے، میری بہن کے بیٹا اور بیٹی کا خاندان والوں سے ملنا جلنا نہیں تھا، چند ماہ قبل میرےبھانجے اور بھانجی کا بھی انتقال ہوگیا تھا، محبوب کے بیان کے مطابق دو روز قبل بہن کے گھر گیا تو گھر میں کوڑا پڑا تھا، گدے پر میری بہن کا ڈھانچہ بھی موجود تھا، میں نے گھر کی صفائی کے لیئے ڈھانچہ اٹھا کر اپارٹمنٹ کی دیوار کے ساتھ پھینک دیا، پولیس نے ڈھانچہ برآمد کر کے مجھے حراست میں لے لیا، محبوب کے مطابق مجھے نہیں معلوم کہ میری بہن زکیہ کا انتقال کب ہوا، ضعیف العمر بھائی کا دعویٰ ہے کہ بھانجے اور بھانجی نے اپنی ماں کی محبت میں اسکی میت دفنانے کے بجائے گھر میں محفوظ کر رکھی تھی،مذکورہ فلیٹ کافی عرصے سے خالی پڑا ہے،پولیس کو شبہ ہے کہ ذکیہ خاتون کے بچے ذہنی مریض تھے جسکے باعث انہوں نے میت کی بے حرمتی کی ، لیکن حقائق جانے کے لیئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں،پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین