آئین کے مطابق تعلیم کو فروغ دینے سے آبادی متوازن ہوگی: ڈاکٹر قبلہ ایاز
پاکستان پاپولیشن سمٹ سے خطاب کے دوران ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلام آباد میں فیملیز کے لیے مناسب تفریحی سہولتیں نہیں ہیں، گنجان شہری ماحول کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکلتے، تفریح کی کمی آبادی کے بڑھنے میں کردار ادا کر رہی ہے، حکومت کو تفریحی سہولتوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔