• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائبہ خان نے صارفین کی تنقید کے بعد دولہا کا چہرہ دکھا دیا

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ لائبہ خان کی شادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد دولہا کے ساتھ ہلدی و اُبٹن کی تصاویر شیئر کر دیں۔

لائبہ خان اس سے قبل اپنے نکاح، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاور کی تصاویر شیئر کر چکی ہیں، اداکارہ نے اپنی شادی کی مختلف تقریبات میں شاندار انداز اپنایا، جن میں ان کے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

لائبہ خان مسلسل اپنی شادی کے فوٹو شوٹس شیئر کرتی آ رہی ہیں، تاہم ان تمام تقریبات کی شیئر کردہ تصاویر میں انہوں نے اپنے دولہا جواد کا چہرہ چھپا کر رکھا تھا، جس کے بعد صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اب فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حال ہی میں منعقد ہونے والے ہلدی و ابٹن ایونٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

مذکورہ تقریب کے لیے لائبہ خان نے خوبصورت نارنجی رنگ کا سلک غرارہ زیب تن کیا، جس پر نفیس دبکا اور تلّا کڑھائی کی گئی تھی۔

انہوں نے اس غرارے کو مختصر قمیض، دیدہ زیب دوپٹے اور ہم رنگ روایتی سنہری زیورات کے ساتھ مکمل کیا۔

اس موقع پر دولہا میاں نے آف وائٹ کرتا شلوار قمیض کے ساتھ منٹ گرین کوٹ پہنا، جو ان کے انداز کو مزید نکھار رہا تھا۔

اداکارہ نے تنقید کے بعد دولہا کی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ اب آپ سب خوش ہیں؟ پلیز ماشاء اللّٰہ کہہ دیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید