• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کی معروف ہیروئن زیبا کا لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کے اعزاز میں ڈنر

پاکستان فلم انڈسٹری کے دونوں ستاروں نے فلموں کے سنہری دور کی یادیں تازہ کیں۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے دونوں ستاروں نے فلموں کے سنہری دور کی یادیں تازہ کیں۔

پاکستانی فلموں کی ماضی کی ہیروئن زیبا بیگم نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر 600 سے فلموں میں کام کرنے والے نامور ولن لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کے اعزاز میں شاندار ڈنر کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر پاکستان فلم انڈسٹری کے دونوں ستاروں نے فلموں کے سنہری دور کی یادیں تازہ کیں۔ 

ماضی کی خوبصورت اداکارہ زیبا بیگم کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ قریشی اور محمد علی صاحب کی گہری دوستی تھی۔آج ہم نے کھانے پر روبینہ قریشی کو بھی یاد کیا۔

لیجنڈری اداکار مصطفی قریشی کا کہنا تھا کہ میری بیگم روبینہ قریشی اور زیبا بیگم میں بہت دوستی تھی۔ اب تو ہمارے ساتھ فلموں میں کام کرنے والے 90 فیصد لوگ تو دنیا سے چلے گئے ہیں۔اب تو فلم انڈسٹری کا بھی بہت بڑا حال ہے۔

زیبا بیگم نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہری دور واپس آئے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید