• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

— فائل فوٹو بشکریہ کرک انفو
— فائل فوٹو بشکریہ کرک انفو

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور فخر زمان آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 22 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید