• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پل پل‘ کے گلوکار عفان خان رشتۂ ازدواج میں منسلک

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

سُپر ہٹ گانے ’پل پل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار عفان خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

گلوکار نے اپنی شادی کا اعلان فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

عفان خان نے نکاح کے پُر مسرت موقع پر مختصر و نجی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں عزیز و اقارب نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

ان کی شادی کی تقریب کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں گلوکار نہایت باوقار انداز میں نظر آئے، جبکہ دلہن کو ان کی دلکش اور باوقار شخصیت پر صارفین نے خوب سراہا۔

شادی کی خبر سامنے آتے ہی متعدد شوبز شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عفان خان کو گانے ’پل پل‘ سے غیر معمولی شہرت ملی، جسے یوٹیوب پر اب تک 49 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بار دیکھا و سُنا جا چکا ہے۔

یہ گانا پاکستان اور بھارت میں بے حد مقبول ہوا اور اس پر ہزاروں ریلز اور ویڈیوز بنائی گئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید