• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،ججزکوملازمت سےقبل ایم پیزکوانٹرویو دینا ہوگا،متنازع منصوبہ پیش

لندن (نیوز ڈیسک) اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ برطانوی سپریم کورٹ کے ججز کو ممکنہ طور پر ملازمت ملنے سے قبل ایم پیز کو انٹرویو دینا ہوگا۔ جیوفرے کاکس نے کینیڈا کی طرز پر اوورہال کا اشارہ دیا کہ ڈائوننگ سٹریٹ کی لیگل سسٹم سے لڑائی کے نتیجے میں برطانیہ کی اعلیٰ ترین عدالت میں 11 ججز کی تقرری کس طرح ہونی ہے۔ منصوبہ پر فوری غصہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ لیبر ایم پی جو سٹیونز نے کہا ہے کہ یہ ایک خطرناک سمت میں ایک خطرناک قدم ہے۔ شیڈو اٹارنی جنرل شامی چکرابرتی کا کہنا تھا کہ میپل کے شربت سے بھری پوری باسکٹ جس طرح خطرہ کو میٹھا نہیں کر سکتی، اس طرح انتہائی دائیں بازو کی حکومت قانون کی حکمرانی کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب بورس جانسن عدالتوں کیلئے قوانین کا انقلابی جائزہ لینے کے مقصد سے ایک آئینی، جمہوری اور رائٹس کمیشن کے قیام کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا، جب سپائیڈر بروچ لباس میں سبکدوش صدر بیرونس ہیل کی قیادت میں سپریم کورٹ نے گزشتہ موسم گرما میں بورس جانسن کو پارلیمنٹ معطل کرنے سے روک دیا تھا۔ وزیراعظم کے ایک قریبی رفیق ڈومینک کمنگز کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے شکایت کی تھی کہ اس مزاحیہ ڈرامہ کے خلاف ہنگامی کارروائی کی جانی چاہئے، جس کے باعث عدالتی امور پر جائزہ کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین