• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر نے اقرا کو موبائل فون تحفے میں دے دیا


معروف اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز حسین کو تحفہ دے کر اُن کو خوش کردیا۔

گزشتہ روز معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بالوں کی Slow Motion ویڈیو شیئر کی۔

سلو موشن ویڈیو کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم جو بھی عمل کر رہے ہوتے ہیں ویڈیو میں اُس کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔


اقرا عزیز حسین نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے شوہر نے مجھے تحفے میں نیا موبائل فون دیا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں خود کو اِس نئے فون سے سلو موشن ویڈیوز بنانے سے نہیں روک سکتی ۔‘

اُنہوں نے اپنے کیپشن میں یاسر حسین کو مخاطب کرتے ہوئے اُن کو ’آئی لو یو‘ بھی کہا۔

یاسر حسین نے اپنی اہلیہ کی اِس پوسٹ پر ’آئی لو یو ٹو‘ کا کمنٹ کیا۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز حسین اور یاسرحسین کی شادی گزشتہ سال 28 دسمبر کو ہوئی تھی۔

تازہ ترین