• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کے ہمراہ آئے علی شاہین کے سیر سپاٹے

ترک صدر کے ہمراہ آئے علی شاہین کے سیر سپاٹے


ترک صدر طیب رجب اردوان کے ساتھ پاکستان کے دورے پر آئے ترک پاک پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین علی شاہین نے خوب سیر کی، لوک موسیقی سے لطف اندوز ہوئے اور اس کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی شاہین اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پاکستان کے دورے کے دوران لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویریں اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔

علی شاہین کی جانب سے شیئر کی گئی ایک مختصر ویڈیو میں وہ لوک موسیقی سے ناصرف لطف اندوز ہورہے ہیں بلکہ رباب اور طبلہ بجانے والوں کے ساتھ برابر کے شریک بھی ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں ’پاکستان میری جان‘ اور ’پاکستان میری روح میں شامل ہے‘ بھی لکھا۔

علی شاہین نے اسلام آباد کی مقامی مارکیٹ کا دورہ بھی کیا اور پاکستان کے لوگوں کے ساتھ اجرک پہنے تصویریں بھی شیئر کیں۔

ایک ٹوئٹ میں علی شاہین نے اپنے گردو نواح کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں موجود لوگ ہمارا یہ کہہ کر خیر مقدم کر رہے ہیں کہ ’دوسرے گھر میں آپ کا خیر مقدم۔‘لیکن  میرا یہ ماننا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا نہیں بلکہ پہلا گھر ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ برسوں بعد پاکستان آنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے ، نور خان ایئر بیس پر تر ک صدر کا استقبال وزیر اعظم عمران خان نے کیا۔

تازہ ترین