• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ترکی میں 13شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدے

پاکستان اور ترکی میں 13شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدے


پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 13 یادداشتوں پر دستخط ہوگئے، یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی موجود تھے۔

تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان کلچر، سیاحت، ٹرانسپورٹ، دفاعی تربیت اور خوراک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر ریلوے، انفرااسٹرکچر، دونوں ممالک کے سرکاری ٹیلی ویژن سمیت دیگر اہم شعبہ جات میں باہمی تعاون کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔

پاکستان اور ترکی کےد رمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے ایم او یو پر رجب طیب اردوان اور عمران خان نے دستخط کیے۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی 3 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

ترکی ایرواسپیس انڈسٹریز اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس کے ساتھ ترکی کی حلال اکریڈیٹیشن ایجنسی، پاکستان نیشنل اکریڈیٹیشن کونسل اور ترکی اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوشن اور پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کےد رمیان یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

تازہ ترین