• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پارلیمان میں تقریباً 50 فیصد ارکان مجرمانہ ریکارڈ کےحامل

کراچی(جنگ نیوز)بھارتی ایوان میں مجرموں کی تعداد میں اضافے پر بھارتی سپریم کورٹ نے تشویش کا اظہار کیاہے۔ غیرملکی میڈیاکےمطابق بھارتی سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو حکم دیا ہےکہ وہ مجرمانہ ریکارڈ کے حامل اپنے ارکان اور امیدواروں کی نشاندہی کریں،گزشتہ سال منتخب ہونے والے 43فیصدارکان پارلیمان مجرمانہ ریکارڈ کے حامل تھے، بھارتی سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو حکم دیاکہ وہ وضاحت کریں کیوں اس وقت پارلیمان میں تقریباً 50 فیصد ارکان مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہیں، عدالت عظمیٰ نے کہاکہ مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ارکان کی تعداد میں تیزی سےاضافہ گزشتہ 2 دہائیوں سے دیکھنے میں آیاہے۔
تازہ ترین