• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

صرف مشرف نہیں سب پر آرٹیکل چھ لگنا چاہئے، فواد چوہدری


کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مضبوط اور طاقتور ہیں،ہمیں پتا ہے مولانا فضل الرحمٰن کو کس نے یقین دہانی کروائی تھی، ن لیگ نے مولانا کو جتنی فنڈنگ کا وعدہ کیا اتنی فنڈنگ نہیں دی،ہم نے یہ نہیں کہا کہ پرویز مشرف پر آرٹیکل چھ نہیں لگنا چاہئے ، صرف پرویز مشرف نہیں سب پر آرٹیکل چھ لگنا چاہئے، خواجہ آصف سستی شہرت کیلئے خود پر آرٹیکل چھ کے مقدمہ کی بات کررہے ہیں، خواجہ آصف وزیراعظم کے امیدوار ہیں ،مریم نواز اور شہباز شریف کو فارغ کر کے پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،یہ بات غلط ہے کہ سوشل میڈیا حکومت کے کنٹرول میں لایا جارہا ہے، نیشنل کوآرڈینیٹر کا فیصلہ حتمی نہیں ہوگا، پروفیشنل کمیٹی اور اس کے بعد ہائیکورٹ میں اس پر اپیل کی جاسکے گی، سوشل میڈیا کمپنیاں ان رولز ریگولیشن کے بعد بھی پاکستان آجائیں گی، سوشل میڈیا کمپنیوں کو بائیس کروڑ لوگوں اور پاکستان سے ملین ڈالرز کی پرواہ نہیں ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔وہ جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاداقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاداقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ماہر معیشت محمد سہیل سے بھی بات کی گئی۔ ماہر معیشت محمد سہیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کی آئندہ کچھ عرصہ میں مہنگائی کم ہونے کی پیشگوئی مثبت ہے،آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت پر حالیہ مثبت بیان حکومت کی کامیابی ہے، آئی ایم ایف کی طرف سے ایسے ہی مثبت موقف کی توقع کی جارہی تھی، اگلے ساڑھے تین سال تک ہر دو ماہ بعد آئی ایم ایف کی ٹیم آکر اس طرح کا ریویو کرے گی، آئی ایم ایف کی آئندہ کچھ عرصہ میں مہنگائی کم ہونے کی پیشگوئی مثبت ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مہنگائی کتنی کم ہوگی،سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا مہنگائی اتنی کم ہوگی کہ شرح سود کم ہوجائے۔ 

تازہ ترین