• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے مجوزہ انٹرنیٹ قواعد پرائیویسی کیلئے خطرہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے مجوزہ انٹرنیٹ قواعد و ضوابط ہر جگہ پرائیویسی کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت خفیہ پیغام رسانی کو ختم کرنا چاہتا ہے اور یہ واضح نہیں کہ ٹیک کمپنیاں یہ جنگ جیت سکتی ہیں۔ اس ہفتے بھارت نے نئے قواعد ظاہر کرنے کی تیاری کی ہے جو پوری دنیا میں خفیہ مواصلات کیلئے خطرہ ہے۔ یہ کہنا بظاہر محفوظ ہے کہ خفیہ کاری کی لڑائی اب پوری طرح سے جاری ہے۔ واٹس ایپ پر جھوٹی افواہوں کے پھیلنے کے بعد کسی کو ہلاک کرنے کے عمل کے نتیجے میں اس ملک نے انٹرنیٹ پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ہندوستانی حکومت نے ویب کو باقاعدہ بنانے کے لئے اکثر سخت رویہ اختیار کیا ہے یعنی گزشتہ سال کم سے کم 95 مرتبہ انٹرنیٹ تک رسائی کو بند کیا۔ جبکہ کشمیر میں غیرمعینہ مدت تک انٹرنیت بند رکھا کہ ایک جج نے اسے اختیارات کا ناجائز استعمال قرار دیا۔
تازہ ترین