• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایاعلی اور شہریار منور کی ڈانس ویڈیو وائرل

مایا علی اور شہریار منور کے ڈانس کی ویڈیو وائرل


معروف اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اِن دنوں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی کے بھائی کی شادی کی تقریبات چل رہی ہیں جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اِن ہی میں ایک ویڈیو مایا علی اور شہریار منور کے ڈانس کی بھی ہے، یہ ویڈیو مایا علی کے بھائی کی بارات کی  ہے۔

اِس ویڈیو میں اسٹیج پر پہلے مایا علی اکیلی ڈانس کر رہی ہیں اور پھر شہریار منور کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتی ہیں جس کے بعد  دونوں ڈانس کرتے ہیں۔

دوسری جانب مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام اِسٹوری میں شیئر کی۔

مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کی قوالی نائٹ اور مایوں کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اداکارہ نے اپنے بھائی کی مایوں میں مہندی کے رنگ کی قمیض شلوار زیب تن کی تھی اور اُس کے ساتھ اُنہوں نے گوٹے والا ڈوپٹہ لیا تھا۔





















































مایا علی نے اپنے بھائی کی قوالی نائٹ میں مرون رنگ کی خوبصورت فراک پہنی ہوئی تھی۔





































تازہ ترین