آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شہباز شریف میری پارٹی کے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ی میڈیا سے گفتگو


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میری پارٹی کے ہیں، وہ مارچ میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جب آئیں گے تو ہم گڈی گڈی کھیلیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف آ نہیں رہے اور مریم نواز جا نہیں رہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو پیغام دیا ہے کہ لندن میں مزے کریں۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کوئی تحریک نہیں چلائیں گی، میں مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ کے بعد میں خود اپنا وکیل ہوں۔

قومی خبریں سے مزید