• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی سی کیخلاف میچ سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا، عاطف رانا

ایم سی سی کیخلاف میچ سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا، عاطف رانا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے خلاف میچ سے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ایم سی سی کے خلاف پلان کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جس کا مقصد ان کی صلاحیتو کو ابھارنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن تجربے اور ایکسپوژر ملنے کا کوئی نعم البدل نہیں۔

عاطف رانا نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں ہزاروں تماشائیوں کے سامنے کھیلنے کا موقع ملا، پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑی سنگاکارا اور روی بوپارہ جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو ایسے پلیٹ فارم مہیا کرتے رہیں گے۔

گذشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایم سی سی نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹ سے شکست دی تھی۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 135رنز بنائے تھے، مہمان ٹیم نے 136 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

تازہ ترین