• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہرکیلئے تعویز لینے آنیوالی کراچی کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

لاہور(نمائندہ جنگ)شوہرکیلئے تعویز لینے آنیوالی کراچی کی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔

کراچی کی رہائشی مریم شوہر کو راہ راست پر لانے کے لئے پنجاب سے تعویذ لینے آئی لیکن خود اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

6ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر اسےحالت غیر ہونے پر نشہ آور انجکشن لگا کر جوہر ٹائون کے علاقہ میں پھینک دیا۔

خاتون کو سڑک کنارے نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نام مریم ہے اور وہ کراچی کی رہائشی ہے وہ شوہر کو راہ راست پر لانے کے لئے تعویز کروانے کراچی سے چیچہ وطنی پہنچی جہاں ساجد نامی شخص انھیں ایک ڈیرے پر لے گیا۔

ڈیرے پر 6 افراد نے اسکے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اوربعد میں ملزمان نشہ کا انجکشن لگا کر لاہور لے آئے اور یہاں بھی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور جب حالت زیادہ خراب ہوئی تو جے ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن میں پھینک گئے۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

تازہ ترین