• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی فوڈ اتھارٹی کی پشاور اور بنوں میں کارروائیاں

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے اتوار کو پشاور کے پھندو روڈ اور بنوں میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک بیکری بمعہ پروڈکشن یونٹ اور فیکٹری کو سیل کردیا جبکہ بنوں میں کارروائی کے دوران 300کاٹن ایکسپائر پاپس اور تین ہزار لیٹ جعلی مشروبات تلف کیںڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت وزیر کے مطابق عوامی شکایات سیل پر ملنے والی معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے پشاور کے پھندو روڈ پر واقع بیکری اور گُڑ مینچی بنانے والی فیکٹری کو حفظان صحت کے اصولوں کی کردیا گیابیکری میں گندے انڈے سمیت نان فوڈ گریڈ کلرز کا استعمال کیا جاتا تھا جبکہ فیکٹری کی صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر تھی۔ کاروائی کے دوران دو بندوں کو بھی حوالہ پولیس کردیا گیادوسری جانب خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن نے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی سربراہی میں نظام بازار میں کاروائی کرتے ہوئے ایکسپائرڈ پاپس اور کولڈ ڈرنکس کے خلاف میگا آپریشن لانچ کیاآپریشن کے دوران بڑی مقدار میں 300 کاٹن ایکسپائرڈ پاپس اورمس برانڈڈ 3000 لیٹر کولڈ ڈرنکس برآمد کر لئے گئے۔
تازہ ترین