• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی جہاز سے کیمیکل یا گیسوں کا اخراج نہیں ہوا، کے پی ٹی


کراچی پورٹ ٹرسٹ نے واضح کیا ہے کہ کیماڑی گیس واقعے میں مرنے والوں اور متاثرین کا تعلق بندرگاہ یا متصل علاقے سے نہیں بلکہ کیماڑی کے شمالی حصے سے ہے، تحقیقات کے بغیر واقعہ کا سبب جہازوں سے گیس کے اخراج کو قرار دینا درست نہیں۔

کے پی ٹی نے واضح کیا ہے کہ کے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اندر سے یا کسی جہاز سے کیمیکل یا گیسوں کا اخراج نہیں ہوا، کراچی پورٹ پر تمام حفاظتی احتیاطی تدابیر برقرار ہیں، کراچی پورٹ ٹرسٹ کیماڑی کے باشندوں کو مکمل مدد فراہم کررہا ہے، کیماڑی میں کے پی ٹی اسپتال کو ہائی الرٹ پر کردیا گیا ہے۔

چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے بھی اس واقعے پر کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل زاہد الیاس سے مشاورت کی ہے، پاکستان نیوی اپنی حیاتیاتی اور کیمیائی نقصان کو کنٹرول کرنے والی ٹیم کو متاثرہ علاقے میں بھیج رہی ہے تاکہ واقعے کے پیچھے حقائق کا پتا لگ سکے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین