• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمے خلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا ، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کے لئے امداد بہت کم رہی، زلمے خلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا کہ امریکا ماضی کی غلطی نہیں دہرائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں پائیدار امن کے لئے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا ہوگاَ۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے پر انحصار ہے، افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں اور سیاسی حل کیلئے لچک کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت مرحلہ وار وطن واپسی چاہتا ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہمیں امن دشمنوں کے ناپاک عزائم مشترکہ طور پر ناکام بنانا ہوں گے، افغان امن کیلئے مثبت کردار، پاکستان کے مفاد میں ہے۔

تازہ ترین