• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ دھماکے پر کرکٹر جنید خان بھی افسردہ

کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے پر قومی کرکٹر اور فاسٹ بولر جنید خان نے اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لواحقین کے لئے دعائیہ پیغام بھی لکھا۔

فاسٹ بولر جنید خان نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اللّٰه تعالیٰ مرنے والوں کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

شارع اقبال پر ہونے والے بم دھماکے میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔

وزیراعظم، صدر مملکت، وزیر داخلہ، قائد حزب اختلاف اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

تازہ ترین