• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کے حوالے سے رینجرز (سندھ) ہیڈکوارٹرز میں اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی صدارت میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، سی ٹی ڈی اور ٹریفک پولیس، کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ایسٹ اورساؤتھ،ڈی آئی جی(ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ،ٹریفک اور اسپیشل برانچ)، رینجرز اورپولیس سمیت حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، ترجمان سندھ رینجرزکے اعلامئے مطابق اس موقع پر امن و امان کی صورتحال خصوصاً20فروری سے شروع ہونے والے PSL-5کے میچز کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکمتِ عملی بھی مرتب کی گئی۔

تازہ ترین