• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوشت خوری ذہنی نشونما کےلئے انتہائی ضروری

لندن (اے پی پی) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دماغی نشوونما کے لیے گوشت خوری ذہنی نشونما کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ برطانیہ کے نیوٹریشنل انسائیٹ سینٹر کی ڈاکٹر ایما ڈربی شائر کی نگرانی میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گوشت اور ڈیری مصنوعات میں پائے جانے والا ”کولائن“ ذہنی نشونما کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایک تحریک کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے کہ گوشت نہیں کھانا چاہیے صرف سبزیوں، دالوں اور پھلوں پر ہی گزارا کرنا چاہیے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صرف ”سبز غذا“ ویجی ٹیبل پر انحصار کرنے کا نتیجہ دماغی صحت کے لیے اچھا نہیں نکلتا۔ سبزغذا میں ایک اہم غذائی جزو ”کولائن“ کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ اس کی وافر مقدار بڑے اور چھوٹے کے گوشت ، مرغی، مچھلی، انڈے، دودھ اور دہی میں پائی جاتی ہے جنہیں مناسب مقدار اپنی غذا میں شامل کرنا بے حد ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ، گوشت پر مشتمل غذا کو بھی متوازن طور پر استعمال میں رکھنا چاہیے کیونکہ یہ دماغی نشوونما ، رحمِ مادر میں بچے کی نشوونما، جگر کی کمزوری کو دور کرنے اور خون میں موجود چکنائی کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
تازہ ترین