• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی محصولات کے امریکی فیصلے پر یورپی جہاز ساز ادارے کا اظہار افسوس

لندن (اے پی پی) یورپی جہاز ساز ادارے ایئر بس گروپ نے ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے ایئر بس کے جہازوں کی درآمد پر محصولات میں اضافے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلے سے امریکہ اور یورپ کے درمیان تجارتی تناو میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ اس حوالے سے شعبہ ہوا بازی سے وابستہ امریکی کمپنیوں کی تجاویز کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے جس سے اضافی محصولات مسافروں اور کمپنیوں کو ادا کرنا ہوں گے۔اس سے قبل امریکی تجارتی نمائندہ دفتر کی جانب سے یورپ سے درآمد کیے جانے والے ہوائی جہازوں پر محصولات کی شرح کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ چند دیگر مصنوعات پر بھی محصولات میں25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین