• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایجنسیوں کو کسی بھی کمپیوٹرکے ڈیٹا تک رسائی کا اختیار، حکمنامہ جاری

نئی دہلی(ایجنسیاں)بھارت میں انٹیلی جنس بیورو سے لے کر این آئی تک دس سینٹرل ایجنسیاں اب کسی بھی کمپیوٹر میں موجود ریسیو اور اسٹورڈ ڈیٹا سمیت کسی بھی معلومات کی نگرانی ، انٹرسپیٹ اور ڈکرپٹ کرسکتی ہیں ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکم کے مطابق 10ایجنسیوں کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی بھی کمپیوٹر کے ڈیٹا کو چیک کرسکتی ہیں ۔ان ایجنسیوں میں انٹیلی جنس بیورو ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، سینٹرل ٹیکس بورڈ ، ریوینیو انٹیلی جنس ڈائریکٹویٹ ، مرکزی تفتیشی بیورو ، قومی تفتیشی ایجنسی ، کابینہ سکریٹریٹ ( آر اینڈ ارے ڈبلیو ) ڈائریکٹوریٹ آف سگنل انٹیلی جنس (جموں و کشمیر ، نارتھ ایسٹ اور آسام کے علاقوں کیلئے )اور پولیس کمشنر ، دہلی کا شامل ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے مطابق اس آرڈر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اختیارات میں توسیع کردی گئی ہے تاکہ وہ موجودہ دور کی ضروریات کو پورا کرسکیں۔

تازہ ترین