• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خورد برد کی تحقیقات کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے ملتان نےبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسران کے خلاف بیوہ اور فوت ہونے والی خواتین کی رقم خورد برد کرنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،ایف آئی اے نے ملوث افسران کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا.واضح رہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کے ذریعے ملک بھر کے ہزاروں سرکاری آفسران کی جانب سے رقوم حاصل کرنے بارے سکینڈل کچھ عرصہ قبل ہی منظر عام پر آیا تھا،جس پر حکومت کی جانب سے فوری کارروائی شروع کی گئی تھی،اس حوالے سے ایف آئی اے ملتان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرتے کاروائی کا آغاز کردیا ہے،دوران انکوائری انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری ملازمین نے بیوہ اور فوت ہونے والی ہزاروں خواتین کے جعلی شناختی کے ذریعے موبائل سمیں نکلوائیں اور ان کے نام سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملنے والے رقوم ہڑپ کیں،سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے سرکاری ملازمین میں ملتان ، مظفر گڑھ اور بہاولپور کے ملازمین بھی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق خورد برد کی گئی رقوم کروڑوں میں ہے۔
تازہ ترین