آپ آف لائن ہیں
جمعرات15؍شعبان المعظم 1441ھ 9؍ اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہانگ کانگ،چاقو بردار گینگ نے ٹوائلٹ پیپر چرا لیے


ہانگ کانگ میں چاقو بردار گینگ نے سپر مارکیٹ سے ٹوائلٹ پیپرز چوری کر لیے۔

ہانگ کانگ میں چاقو بردار گینگ نے سپر مارکیٹ سے نہ صرف ٹوائلٹ پیپرز چوری کیے بلکہ ڈلیوری رائڈر کو چاقو دکھا کر دھمکاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ہانگ کانگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مسلح گینگ کی جانب سے چوری کیے جانے والے ٹوائلٹ پیپرز کی مالیت 130 ڈالر ہے۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے دنیا کے 24 سے زائد ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

ہانگ کانگ میں بھی اس وقت کورونا وائرس کے وجہ سے شدید خوف پھیلا ہوا ہے اور لوگ اپنے ارد گرد صفائی برقرار رکھنے لیے ٹشو پیپرز، ٹوائلٹ رولز اور صفائی کرنے والی دیگر مصنوعات سمیت کھانے پینے کی اشیاء کو ذخیرہ کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ہانگ کانگ کی سپُر مارکیٹس میں ٹوائلٹ پیپرز ودیگر اشیاء کی قلت ہوگئی ہے اور اب لوگ انہیں حاصل کرنے کیلئے جرم کا راستہ اختیار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میںکرونا وائرس سے اموات کی تعداد 18سو 63 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید